موجو دہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

موجو دہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
موجو دہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکا م ہو چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں،عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگ رہے ہیں،یہ لوگ قانون کے ہی بلکہ پاکستان کی عوام کے بھی مجرم ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی غلط کا م کیا ہے نہ کسی ہی کسی کو کرنے دیں گے۔

مزید :

قومی -