بڑے عرب ملک میں عید کے اجتماعات پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانے کا اعلان

بڑے عرب ملک میں عید کے اجتماعات پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھوں روپے ...
بڑے عرب ملک میں عید کے اجتماعات پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانے کا اعلان

  

دبئی سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے عید الفطر پر  اجتماعات اور پارٹیز پر پابندی عائد کردی ہے اور اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو  10 ہزار درہم( 415792 روپے ) جرمانہ ہوگا،  اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے دارلحکومت ابوظہبی کی پولیس نے بتایا کہ یہ اقدامات کورونا سے بچنے کے لیے اٹھائے جارہے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ اجتماعات کے میزبان پر 10 ہزار درہم اور ہرمہمان پر پانچ ہزار درہم جرمانہ ہوگا،  سوموار کو دبئی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بھی بتایا تھا کہ دبئی میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے ، پارٹیز کے میزبان پر 50 ہزار اور ہرمہمان پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ 

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ یقنی بنائیں، کسی بھی جگہ پر اجتماعات ممنوع ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -