جاوید لطیف کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا 

جاوید لطیف کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا 
جاوید لطیف کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ریاست مخالف بیانات کیس میں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس پر ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں سماعت ہوئی۔عدالت نے جاوید لطیف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے لیگی رہنماکو 26 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

جاوید لطیف کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالت سے پوچھتاہوں میراگناہ کیاہے؟اگر ہم بات کریں توہمیں غدارکہاجاتاہے،آج پنجاب کے لوگوں کوغدارقراردیاجارہاہے ،اپنے گھرکودرست کرنےکی ضرورت ہے ۔

عدالتی حکم کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر جاوید لطیف کا ن لیگی کارکنان کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا۔

مزید :

قومی -