شہباز شریف کی بیماری کا احساس ہے ، مگر وہ اتنی سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی 

شہباز شریف کی بیماری کا احساس ہے ، مگر وہ اتنی سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی 
شہباز شریف کی بیماری کا احساس ہے ، مگر وہ اتنی سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی 

  

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف چل پھر رہے ہیں ، میٹنگز کر رہے ہیں ہمیں ان کی بیماری کا احساس ہے مگر وہ اتنی سنجیدہ نہیں ہے ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی بیماری کی حالت بنا کر حکومت پر دباو¿ ڈالا گیا ، شہباز شریف نے نواز شریف کی گارنٹی دی تھی ، عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پوچھنا چاہئے کہ وہ گارنٹی کہاں ہے ۔ شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر سیاست سمیت تمام امور سر انجام دے رہے ہیں ، انہیں اللہ نے صحت عطا کر دی ہے مگر وہ واپس نہیں آرہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اب نواز شریف کے بعد شہباز شریف بیماری کا جواز بنا رہ ہیں ، شہباز شریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہئے ، شہباز شریف بھی سارے سیاسی امور انجام دے رہے ہیں ،انکی بیماری کا احساس ہے مگر حالت اتنی بھی سنجیدہ نہیں ،کیا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ صرف عمران خان کا ہے ، عدلیہ ، نیب اور ایگزیکٹو کوبھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں ۔کرپشن کے خلاف جہاد میں سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ، آج اگر شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دیں تو کہا جائے گا کہ مک مکا ہو گیا۔

مزید :

قومی -