لاپتا پانچ سالہ بچی کی نعش پڑوسی کے گھر سے مل گئی ، حیران کن انکشاف
سہالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاپتہ 5 سالہ بچی کی نعش پڑوسی کے گھرسے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سہالہ کے رہائشی واجد محمود کی 5 سالہ بیٹی سلیخہ نور 2 مئی کو گھر سے نکلی لیکن واپس نہ آئی اور گزشتہ رات اچانک پڑوسی ارشد مالی کے گھرسے بچی کی نعش مل گئی۔ارشد مالی نے میڈیا کو بتایا بچی ہمارے گھر آئی تو میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی، بچی نے سرف کا پیکٹ زمین پر گرا دیا اور میری بیوی کو غصہ آگیا جس نے بچی کے منہ پر تھپڑ مارے جس سے بچی کے ناک اور منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا، میری بیوی گھبرا گئی اس نے بچی کوپانی کی بالٹی میں ڈبو دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔