پاکستان کا وہ ایئرپورٹ جہاں کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

پاکستان کا وہ ایئرپورٹ جہاں کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے ...
پاکستان کا وہ ایئرپورٹ جہاں کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پرکورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آج سے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے،  کتوں کی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ  یو اے ای حکومت نے کورونا کیسز کی شناخت کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -