پاکستان میں بھی کورونا کے مریض بلیک فنگس سے جاں بحق، تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان میں بھی کورونا کے مریض بلیک فنگس سے جاں بحق، تشویشناک دعویٰ سامنے ...
پاکستان میں بھی کورونا کے مریض بلیک فنگس سے جاں بحق، تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں  بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کاکہنا ہےکہ متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے  یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے۔متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور  پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔خیال رہے کہ  مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔