وفاق کی پالیسیوں نے زرعی ملک کوزرعی اجناس کابھکاری بنادیا،اسماعیل راہو 

وفاق کی پالیسیوں نے زرعی ملک کوزرعی اجناس کابھکاری بنادیا،اسماعیل راہو 
وفاق کی پالیسیوں نے زرعی ملک کوزرعی اجناس کابھکاری بنادیا،اسماعیل راہو 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق کی پالیسیوں نے ایک زرعی ملک کوزرعی اجناس کابھکاری بناکر رکھ دیا ہے۔کیااب ملک فطرے میں حاصل ہونیوالے چاول،گندم،چینی سے چلے گا؟

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں سندھ حکومت نے درست وقت پرگندم ریلیزکی تھی، وزیراعظم الزام لگا نے سے قبل ریکارڈدیکھ لیں،سندھ حکومت ہمیشہ ستمبر،اکتوبریانومبرمیں ہی گندم ریلیزکرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2020 میں گندم بحران کیوں ہوا؟،سندھ کے کسانوں کوگندم کی قیمت فی من 2 ہزاررو پے سےزائددی جارہی ہے، وفاق نے کمیشن لے کرگندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی۔

مزید :

قومی -