پنجاب حکومت نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 19 سالہ شہروز کو بڑا اعزاز دینے کا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کو ہ پیما کو خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے شہروز کاشف کو اس عالمی اعزاز پر مبارکباد دی ۔رائے تیمور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” شاباش شہروزکاشف “، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ، وزیر کھیل کا کہناتھا کہ اس کم عمر ی میں یہ کارنامہ انجام دینا ہمت ، جوش اور ولوے کی عملی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کو نوجوانوں کیلئے خیر سگالی سفیر مقرر کیا جائے گا ۔
شہروزکاشف 8849 میٹربلند چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ سرکی۔شہروزبلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے۔ شہروزکاشف کی آٹھ ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔دنیا میں آٹھ ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں جبکہ آٹھ ہزارمیٹرسے اونچی آٹھ چوٹیاں سرکرنے کا اعزازپاکستان کے محمدعلی سدپارہ کا ہے۔