اداکارہ میرا چوپڑا کے کزنز کا انتقال، ملکی طبی نظام پر برس پڑیں

اداکارہ میرا چوپڑا کے کزنز کا انتقال، ملکی طبی نظام پر برس پڑیں
اداکارہ میرا چوپڑا کے کزنز کا انتقال، ملکی طبی نظام پر برس پڑیں
سورس: Instagram/meerachopra

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر میں دو  کزنز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ،ان کا کہنا تھاکہ ایک کزن کو دو دن تک آئی سی یو میں بستر نہیں ملا اور وہ انتقال کر گیا جبکہ دوسرا آکسیجن نہ ملنے سے چل بسا، دونوں کی عمریں 40 سال سے زائد تھیں۔

میرا چوپڑا بھی بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں اور کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ میرا چوپڑا بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ میرا نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز میں میرے دو کزنز کورونا سے انتقال کرگئے بلکہ وہ وائرس سے نہیں، ملک کے طبی نظام تباہ ہوجانے کے باعث ہلاک ہوئے۔

مزید :

تفریح -