وہ ملک جس نے مساجد میں عید الفطر کی نماز پر بھی پابندی عائد کردی

وہ ملک جس نے مساجد میں عید الفطر کی نماز پر بھی پابندی عائد کردی
وہ ملک جس نے مساجد میں عید الفطر کی نماز پر بھی پابندی عائد کردی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان)کورونا کی تباہ کاریاں پوری دنیا میں جاری ہیں ، جن ممالک یا علاقوں میں صورتحال زیادہ گھمبیر ہے وہاں حکومتیں جبری طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر رہی ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ،اسی تناظر میں مذہبی ، ثقافتی اجتماعات سے گریز کرنے کا کہا جا رہا ہے اور پابندیاں بھی عائد کی جا رہی ہیں ، ایسا ہی ایک ملک ہے جس نے مساجد میں نماز عید الفطر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے 

خلیج ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس ( کوویڈ 19) کے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر مراکش نے عید الفطر کی نماز مساجد میں ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ، وزارت اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے میں نماز کے میدان اور مساجد دونوں شامل ہیں ۔

وزارت کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ نماز عید کے دوران بڑے پیمانے پر عوامی اجتماع کے باعث لیا گیا ہے ، حکام کے لئے عید کی نماز میں احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کرانا مشکل ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -