وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں نالوں کی بروقت صفائی کے لئے متعلقہ ادارے جامع پلاننگ کریں ۔

سردار عثمان بزدار نے نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹانے کے احکامات بھی صادر کئے ساتھ ہی موسم برسات شروع ہونے سے قبل نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ سردار عثمان بزدار نے نالوں کی صفائی کے انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا عندیہ بھی دیا، کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے سرٹیفکیٹس کی موقع پر جا کر چیکنگ کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صرف کاغذی کارروائی نہیں چلے گی ، نالوں کی صفائی کے کام میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -