سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کوٹیک اوے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کوٹیک اوے کی اجازت دے دی
سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کوٹیک اوے کی اجازت دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے بھر کے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزراءڈاکٹرعذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب ، آ ئی جی سندھ مشتاق مہر اورکمشنر کراچی نوید شیخ نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کوئی ریسٹورنٹ کرسیاں نہیں لگائے گا، ٹیک اوے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ عوام سے میری پرزور اپیل ہے کہ اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں۔اگراحتیاط نہیں کی گئی تو صورتحال عید کے بعد خراب ہو سکتی ہے۔

مزید :

قومی -