زمبابوے کیخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی، لیکن آل راؤنڈر محمد نواز کیوں نہیں آئے؟ ٌپتہ چل گیا
لاہور (ویب ڈیسک) زمبابوے کےخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی, لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیاتھا ۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے۔ دونوں ہرارے سے جنوبی افریقہ جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
Touchdown Lahore ????#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3uXHOFLCmO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2021
پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔ٹیم ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑی بائیوببل کاحصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے۔ تمام ارکان گھر پر ہی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔