اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ، شہباز شریف

اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ، شہباز شریف
اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ، شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہو ا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے بے گناخواتین اورشہیدبچے پوری انسانیت سے انصاف کاسوال کرر ہے ہیں اگراسرائیلی ظلم نہ روکاگیاتودنیاتباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔اسلامی ممالک کاسربراہی اجلاس بلایاجائے اور اس قتل عام کورکوایاجائے۔

شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کوظلم سے روکنے کیلئے کرداراداکریں۔

مزید :

قومی -