پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز طلب کرلیں

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز طلب ...
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے قائد اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر کے بعد ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے تجاویز طلب کرلیں۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تمام جماعتوں کو حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔
نجی ٹی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مولانافضل الرحمان نے جے یوآئی (ف )کی مرکزی شوری کااجلاس23اور24مئی کوطلب کرلیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کو پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے پوچھا گیا ہے کہ لانگ مارچ کرنےکی صورت میں تیاری کاپلان کیا ہوگا؟، اگردھرنادیناہے توکتنے روزکیلئے ہوگااور کونسی جماعت کتنے لوگوں کولائے گئی؟،تمام پارٹیوں نے استعفے کب دینے ہیں؟استعفوں کے بعدکیالائن آف ایکشن ہوگا ان باتوں کے متعلق پلان دیں۔

مزید :

قومی -