سعودی وزیر خارجہ کی اسرائیلی کی فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش ، بربریت کی مذمت 

سعودی وزیر خارجہ کی اسرائیلی کی فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش ، ...
سعودی وزیر خارجہ کی اسرائیلی کی فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش ، بربریت کی مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے اسرائیل کی فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی کوششوں اور جارحیت کی شدید مذمت کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی چارٹرز کی خلاف ورزی ہیں ،عالمی فوجداری عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے ،عدالت بے دخل فلسطینیوں اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کی تحقیقات بھی کرے ۔
عرب لیگ کونسل آف فارن منسٹرز نے سکیورٹی کونسل ے بات چات کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی ،کمیٹی میں سعودی عرب ، اردن ، فلسطین ، قطر ، مصر اور رمراکش شامل ہیں ، کمیٹی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات روکنے کا مطالبہ کرے گی ۔
عرب وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے جرائم کی شدید مذمت کی ۔