نہتے فلسطینیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں،عثمان بزدار 

نہتے فلسطینیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں،عثمان بزدار 
نہتے فلسطینیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں،عثمان بزدار 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بچوں اورخواتین کونشانہ بناکربربریت کامظاہرہ کررہاہے،نہتے فلسطینیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں آگ اورخون کاوحشیانہ کھیل کھیل رہاہے، عالمی برادری کواسرائیل کی جارحیت کافوری نوٹس لیناچاہیےاور ظلم وستم کوروکنے کیلئے عملی اقدامات کرناہوں گے،فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیلی مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔

مزید :

قومی -