ریسٹورنٹ پر جانے والے شہری گاڑی سے نہیں اتریں گے ، سندھ کی ٹیک اوے کیلئے شرائط

ریسٹورنٹ پر جانے والے شہری گاڑی سے نہیں اتریں گے ، سندھ کی ٹیک اوے کیلئے شرائط
ریسٹورنٹ پر جانے والے شہری گاڑی سے نہیں اتریں گے ، سندھ کی ٹیک اوے کیلئے شرائط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ عید کے دنوں میں ریسٹورنٹس کو مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دی ہے ، شرائط کے مطابق ریسٹورنٹ پر ٹیک اوے کیلئے بھی جانے والے شہری گاڑی سے نیچے نہیں اتریں گے ، کرسیاں لگانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی ۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سخت فیصلے خوشی سے نہیں کئے ، عید کی نماز کھلے مقامات پر ادا کی جائے ، عوام مصافحے اور معانقے سے اجتناب کریں ، عید کی مبارکباد دور سے دیں ، درخواست ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ طبی ماہرین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ عید گھر پر بچوں کے ساتھ گزاریں ، عوام کا ایک دوسرے سے ملنا جلنا اور گھروں میں آنا جانا تشویشناک ہے ۔