پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی پہلی مرتبہ کھل ...
پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے عید کے بعد پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان مسترد کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے ناراضگی ذاتی نہیں اصول توڑنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو بجٹ اجلاس میں اپوزیشن سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے، قومی اسمبلی سے اپوزیشن 160 نشستیں خالی کر دیتی تو اس کا اثر ہوتا،پیپلز پارٹی کے جانے سے اب نشستیں خالی کرنے سے وہ اثر نہیں ہوگا جو ہم چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -