اس بار روایتی طور پر عید نہ ملیں، وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کوروناکی تیسری لہرمیں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، احتیاط کریںاور روایتی طور پر عید اس بار نہ ملیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصرحسین شا ہ کا کہنا تھا کہ کھلے مقامات پر عید کی نماز پڑھی جائے،عید کے دن صوبے بھرمیں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے اور عوام عید کے دن بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔ ایس اوپیز کے تحت ریسٹورنٹس پرٹیک اوےکی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث تاجر برادری کا ہم پر غصہ ضرور ہے، ہم تاجر برادری کا احترام کرتے ہیں اوران کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ سخت فیصلے خوشی سے نہیں کئے جاتے۔