راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم نے اپنے مشیر دوست کو نوازا ، عطا تارڑ

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم نے اپنے مشیر دوست کو نوازا ، عطا تارڑ
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم نے اپنے مشیر دوست کو نوازا ، عطا تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے چرچے سن رہے ہیں ، رنگ روڈ کا منصوبہ شہباز شریف نے اپنے دور میں منظور کیا لیکن وزیر اعظم نے اس منصوبے میں اپنے مشیر دوست کو نوازا ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب شہباز شریف کے دور میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ منظور ہوا تو اس کی کل لمبائی 50کلو میٹر تھی ، اس حکومت نے منصوبے کو سنگجانی گاؤں تک پہنچا دیا ،اس سڑک کو وہان سے گزرا گیا جہاں وزیر اعظم کے دوست مشیر کی ہاؤسنگ سوسائٹی تھی ، منصوبے سے انہیں فائدہ دیا گیا اور منصوبے کی لمبائی 50سے بڑھا کر 86کلو میٹر کر دی گئی ہے ،2.3ارب روپے قبضہ مافیا، پراپرٹی ڈیلرز کو ادا کئے جا چکے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سمیت دیگر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت زمین خریدتی ہے اور لوگوں کو قیمت ادا کرتی ہے ، من پسند لوگوں کو منہ مانگا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -