ایمازون سے لاکھوں روپے کمانا ممکن لیکن یہاں پر بزنس ہوتا کیسے ہے؟ آپ بھی جانئے

ایمازون سے لاکھوں روپے کمانا ممکن لیکن یہاں پر بزنس ہوتا کیسے ہے؟ آپ بھی ...
ایمازون سے لاکھوں روپے کمانا ممکن لیکن یہاں پر بزنس ہوتا کیسے ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایمازون سے لوگ لاکھوں روپے کما کر اپنا طرز زندگی بدل رہے ہیں ، ایمازون پر بزنس کیسے ہوتا ہے اور اس سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں اس کا طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔
ایمازون سے لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والے حافظ احمد نے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کے پوچھنے پر بتایا کہ یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ ایمازون نے انہیں اپنی لسٹ میں شامل کر لیا ہے ، اب پاکستان سے براہ راست اکاؤنٹ بنا کر اپنی اشیاءبیچی جا سکتی ہیں جس کا ٹیکس حکومت پاکستان کو آئے گا جبکہ اسے قبل برطانیہ یا امریکا سے اکاؤنٹ بنائے جاتے تھے جن سے اشیاءتو فروخت ہو جاتی تھیں لیکن ان کا ٹیکس انہیں ممالک کو جاتا تھا ، ایمازون کا پاکستان کو اپنی لسٹ میں شامل کرنا پاکستان کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے ۔
حافظ احمد نے کہا ایمازون کی لسٹ میں بنگلہ دیش اور بھارت بہت پہلے سے موجود ہیں ، پاکستان کی شمولیت بہت تاخیر سے ہوئی ، لیکن پھر بھی یہ بہت بڑی کامیابی ہے ،پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ 25بلین ڈالرز کی ہیں جبکہ چین صرف ایمازون کے ذریعے 70بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کرتا ہے ۔


ایمازون سے لاکھوں روپے کمانے کیلئے کونسی مہارت سیکھنے کی ضرورت ہے کے جواب میں حافظ احمد نے بتایا کہ ایمازون کی اپنی سکلز ہیں ، آپ کو اس چیز پر عبور حاصل کرنا ہے کہ اپنی پراڈکٹ کو ٹاپ رینک پر کیسے لانا ہے ، مثلاً کوئی شخص ایمازون پر کوئی چیز خریدنے کیلئے سرچ کرتا ہے تو اسے ٹاپ پر آپ کی چیز نظر آنی چاہئے ، اگر آپ یہ سکلز سیکھ لیتے ہیں تو آپ ایک کلائنٹ سے باآسانی تین چار سو ڈالرز کما سکتے ہیں ، آپ ہفتے میں تین کلائنٹ حاصل کر کے قریب ایک ہزار ڈالرز یعنی تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کما سکتے ہیں ۔

حافظ احمد نے کہا کہ ایمازون کے ای کامرس کا بزنس سے نہ صرف ٹیکنالوجی کا استعمال جاننے والے بلکہ فیکٹریاں اور انڈسٹری چلنے سے ان پڑھ طبقے کیلئے بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، میرے اندازے کے مطابق اس میں قریباً 10بلین ڈالرز کا پوٹنشل موجود ہے ۔ جو لوگ ایمازون کی سکلز سیکھنا چاہتے ہیں انہیں ایک چھوٹا سا کورس کرنا ہوگا جو وہ دو تین سو ڈالرز دے کر کر سکتے ہیں ، میں خود اپنے فیس بک پیج سے جو کہ حافظ احمد کے نام سے ہے پر لوگوں کو سکھا رہا ہوں ۔ اس کے لئے کسی خاص تعلیمی قابلیت کی ضرورت نہیں، میرا ایک سٹوڈنٹ صرف انٹر پاس تھا جبکہ اس کام میں اتنے پیسے ہیں کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور انجینئرز اپنے پیشے چھوڑ کر اس فیلڈ میں آرہے ہیں ۔

حافظ احمد نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو آج سے چھ مہینے یا سال پہلے بیس پچیس ہزار روپے کما رہے تھے لیکن آج وہ دو ڈھائی لاکھ روپے مہینہ تک بھی کما رہے ہیں ۔

مزید :

بزنس -