اپوزیشن کو بغض عمران میں حکومت کی ہر اچھی بات بھی بری نظر آتی ہے، فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن کو بغض عمران میں حکومت کی ہر اچھی بات بھی بری نظر آتی ہے، فیاض الحسن ...
اپوزیشن کو بغض عمران میں حکومت کی ہر اچھی بات بھی بری نظر آتی ہے، فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب نے اپوزیشن کو بے چین کر رکھا ہے۔اپوزیشن کو بغض عمران میں حکومت کی ہر اچھی بات بھی بری نظر آتی ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری چندے اور امداد کا طعنہ دینے سے پہلے حقائق پر بھی ایک نظر دوڑا لیں۔ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ یہ رقم پاکستان میں انفراسٹرکچر، ہائیڈرو پاور منصوبوں اور توانائی کے دیگر منصوبوں میں استعمال ہو گی۔ 2005 سے 2014 تک اسی مد میں پیپلز پارٹی حکومت نے سعودی عرب سے 250 ملین ڈالر کی امداد وصول کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ایک دوست ملک کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر اپوزیشن کا واویلا اچنبھے کے بات ہے،سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی اس دورے کا انتہائی اہم نتیجہ رہاہے،دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام خطے کے لیے خوش آئند ہے۔

مزید :

قومی -