اسرائیل کے حملوں میں اب تک کتنے فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے؟ افسوسناک خبر آگئی

اسرائیل کے حملوں میں اب تک کتنے فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے؟ افسوسناک ...
اسرائیل کے حملوں میں اب تک کتنے فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے؟ افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کے تین روز سے جاری فضائی اور زمینی حملوں میں ابتک شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ 335 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے آج تیسرے  روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس سے کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں خاندان دب گئے۔اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد14 بچوں اورپانچ  خواتین سمیت 56 ہوگئی ہے جب کہ335 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔فضائی حملوں کے دوران گھروں اور بلند وبالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔