ساگو دانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ

ساگو دانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ
ساگو دانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ

  

اجزاء

دودھ 1 لیٹر

زعفران ¼ چائے کا چمچ

چینی1 کپ

الائچی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

ساگودانہ1 کپ

بادام، پسے ہوئے گارنش کے لیے

پستے، پسے ہوئے گارنش کے لیے

ترکیب

ایک چھوٹے پتیلے میں دودھ ڈال کر ابال لیں۔ اب اس میں زعفران ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں چینی اور الائچی پاﺅڈر ڈال کر تب تک ملائیں جب تک گھل نہ جائے۔ اب اس میں بھگویا ہوا ساگودانہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک کھیر گاڑھی نہ ہوجائے۔ اب اس میں کٹے ہوئے بادام اور پستہ ڈال کر مکس کرلیں۔ مزے دار کھیر تیار ہے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -