اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے  پھوٹ پڑے، پولیس اور شہری آمنے سامنے

اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے  پھوٹ پڑے، پولیس اور شہری آمنے سامنے
اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے  پھوٹ پڑے، پولیس اور شہری آمنے سامنے

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس میں پولیس اور عوام ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ اسوقت شروع ہوا جبکہ  اسرائیل کے شہر لُد میں یہودی شہری نے 25 سالہ عرب شہری کو قتل کردیا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور مشتعل افراد نے یہودیوں کی ایک عبادت کو نذر آتش کردیا۔مظاہروں اور ہنگاموں کا یہ سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل گیا جس میں  کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی جس کے بعد لُد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -