آواز استعمال کرنے پر معروف اداکارہ نے ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ کردیا

آواز استعمال کرنے پر معروف اداکارہ نے ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ کردیا
آواز استعمال کرنے پر معروف اداکارہ نے ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ کردیا
سورس: facebook/BevStandingOutstandingVO

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اداکارہ نے اپنی آواز استعمال کیے جانے پر ٹک ٹاک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیو سٹینڈنگ نامی اس کینیڈین اداکارہ نے اپنے نام سے ایک میڈیا کمپنی بنا رکھی ہے اور اسی کمپنی کے تحت اس نے اپنی آواز میں 10ہزار جملے ریکارڈ کرکے چین کے تحقیقاتی ادارے انسٹیٹیوٹ آف ایکوسٹکس کو ترجمے میں استعمال کرنے کے لیے دیئے تھے۔ 
ٹک ٹاک نے بیو سٹینڈنگ کے ان میں سے بیشتر جملے اپنے ساﺅنڈ ایفیکٹس میں استعمال کررکھے ہیں جوٹک ٹاک کی بے شمار وائرل ویڈیوز میں سننے کو ملتے ہیں۔اونٹاریو کی رہائشی سٹینڈنگ کا کہنا ہے کہ میری ریکارڈنگز کسی کو استعمال کرنے ےکی اجازت نہیں ہے۔ میری آواز میری پراڈکٹ ہے، یہ میرا کاروبار ہے۔ کوئی بھی شخص یا کمپنی مجھے معاوضہ ادا کیے بغیر میری آواز استعمال نہیں کر سکتے۔ میں خود ٹک ٹاک استعمال ہی نہیں کرتی مگر ٹک ٹاک میری آواز استعمال کر رہی ہے اور مجھے اس حوالے سے پوچھا تک نہیں گیا۔“

مزید :

تفریح -