شادی کی رات ہی دولہا نے گھر آئی مہمان خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شادی کی تقریب کے بعدگھر میں جگہ کم ہونے پرایک آدمی کو اپنی بیوی سمیت تین خواتین کے ساتھ ایک ہی بیڈ میں سونا پڑ گیا، جہاں اس نے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ معاملہ عدالت پہنچ گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق بیڈ میں اس آدمی کے ساتھ اس کی بیوی نیم دراز تھی اور دوسری طرف دو اور خواتین سو رہی تھیں۔ یہ خواتین بھی شادی کی تقریب میں شریک تھیں اور جگہ کی کمی کے باعث ان چاروں کو ایک ہی بیڈ میں سونا پڑ گیا تھا۔رات کو اس آدمی نے اپنے ساتھ سوئی ایک غیرعورت کے جسم کو نازیبا انداز میں چھونا شروع کر دیا، جس پر وہ بیدار ہو گئی اور اسے نہ صرف سخت سست سنائیں بلکہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے گلوسیسٹر کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ 32سالہ جوئی ہولتھم نامی ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنی طرف سے اپنی بیوی کے جسم کو چھو رہا تھا۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کا ہاتھ دوسری عورت کے جسم کو لگ رہا ہے۔