شہزادہ فلپ کی موت کے بعد پہلی بار ملکہ برطانیہ نے بکنگھم پیلس چھوڑدیا

شہزادہ فلپ کی موت کے بعد پہلی بار ملکہ برطانیہ نے بکنگھم پیلس چھوڑدیا
شہزادہ فلپ کی موت کے بعد پہلی بار ملکہ برطانیہ نے بکنگھم پیلس چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے شوہر شہزادہ فلپ کی موت کے بعد ملکہ برطانیہ گزشتہ روز بکنگھم پیلیس چھوڑ کر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں اور پارلیمنٹ کے سٹیٹ اوپننگ سیشن کا آغاز کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس موقع پر ہاﺅس آف پارلیمنٹ میں شہزادہ چارلس اوران کی اہلیہ کیمیلا بھی ملکہ برطانیہ کے ہمراہ تھے۔ گزشتہ روز شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ملکہ الزبتھ کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ان تصاویر کے ساتھ بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے دی پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنویل کیمیلا کے ہمراہ آج صبح پارلیمنٹ سیشن کا آغاز کیا۔ روایت کے مطابق ریاست کی افتتاحی پارلیمنٹ سیشن میں پارلیمنٹ کے تینوں حصوں یعنی ہاﺅس آف کامنز، ہاﺅس آف لارڈز اور بادشاہ کو اکٹھا کیا گیا تھا۔ ملکہ برطانیہ نے اپنی تقریر کا مسودہ خود تیار نہیں کیا تھا بلکہ حکومت کی طرف سے تیار کیا گیا تھاجس میں مستقبل میں قانون سازی کے لیے پالیسیوں کا خاکہ اور تجاویز پیش کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ یہ 67واں موقع تھا جب ملکہ نے پارلیمنٹ کے سیشن کا افتتاح کیا۔

مزید :

برطانیہ -