بھارت میں سامنے آنیوالی کورونا کی نئی قسم کتنے ممالک میں پہنچ چکی ہے؟تعداد اتنی زیادہ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

بھارت میں سامنے آنیوالی کورونا کی نئی قسم کتنے ممالک میں پہنچ چکی ہے؟تعداد ...
بھارت میں سامنے آنیوالی کورونا کی نئی قسم کتنے ممالک میں پہنچ چکی ہے؟تعداد اتنی زیادہ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائر س کی نئی قسم کو ماہرین دیگر اقسام سے زیادہ خطرناک قرار دے رہے تھے اور اب عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے ایک خطرناک خبر سنا دی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے آج بتایا گیا ہے کہ بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم اب تک بھارت سے نکل کر 44ممالک میں پھیل چکی ہے۔ 
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی طرف سے اس بھارتی قسم کو ’بی۔ 1۔ 617‘ (B.1.617)کا نام دیا گیا ہے۔ یہ قسم سب سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت میں سامنے آئی تھی۔ اب تک یہ 44ممالک کے ساڑھے 4ہزار سے زائد مریضوں میں پائی جا چکی ہے۔ اس بھارتی قسم سے متاثرہ سب سے زیادہ افراد برطانیہ میں سامنے آئے۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں برطانیہ نے پاکستان سمیت ایسے ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیے رکھیں جہاں کورونا وائرس بہت کم پھیلا ہوا تھا۔ دوسری طرف بھارت، جہاں کورونا وائرس انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا تھا، اسے برطانوی حکومت نے ان پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا اور حالیہ دنوں اسے بھی ریڈلسٹ میں شامل کر لیا گیا تاہم تب تک کورونا کی بھارتی قسم کے کافی کیسز برطانیہ پہنچ چکے تھے۔واضح رہے کہ اس وقت بھارت دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے جہاں روزانہ 4لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آ رہے ہیں اور روزانہ 4ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔