بھارت میں کل عید ہوگی یا نہیں؟ مرکزی چاند کمیٹی نے اعلان کردیا
لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک بھارت میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں آج 29 رمضان المبارک کو عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث کل 13 مئی کو 30 واں روزہ ہوگا۔ مرکزی چاند کمیٹی کے سربراہ مولانا خالد رشید کے مطابق بھارت میں عیدالفطر 14 مئی کو منائی جائے گی۔