چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد باہر آئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے اب تک کہیں سے بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہوگی اسے ضرور دیکھا جائے گا۔ اس وقت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔