چاند کا اعلان کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

چاند کا اعلان کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی
چاند کا اعلان کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور ابھی تک بعض شہادتوں کی تصدیق کے باعث چاند کی رویت کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز  کے مطابق مختلف زونل کمیٹیوں نے اپنے اجلاس ختم کردیے ہیں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے کہ ان کے علاقوں میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی کو بلوچستان کے علاقے پسنی سے چاند کی رویت کی چھ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گواہوں کو ڈی سی پسنی کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں ان افراد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سوالات کرے گی اور ان کی گواہیون کے سچ یا جھوٹ ہونے کی تصدیق کرے گی۔ ان گواہیوں کی تصدیق کے بعد ہی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔