وہ شہر جہاں چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے

وہ شہر جہاں چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے
وہ شہر جہاں چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے تاہم کئی شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم کیے جا چکے ہیں۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے  مطابق اسلام آباد، کراچی، سکھر اور کوہاٹ میں عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی عید کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یہاں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردیے گئے ہیں۔