عید ہوگی یا نہیں؟ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کردیا

عید ہوگی یا نہیں؟ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کردیا
 عید ہوگی یا نہیں؟ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کردیا
سورس:   Screen Grab

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں قائم مسجد قاسم علی خان نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

شہادتوں کی اپنے طریقے سے تصدیق کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے سرکاری رویت ہلال کمیٹی سے گواہان کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا اور اس بارے میں ایک ٹویٹ کرکے آگاہ کیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -ماحولیات -Ramadan -Ramadan News -