چاند دیکھنے کا معاملہ، حکومتی وزرا آمنے سامنے آگئے

چاند دیکھنے کا معاملہ، حکومتی وزرا آمنے سامنے آگئے
چاند دیکھنے کا معاملہ، حکومتی وزرا آمنے سامنے آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چاند دیکھنے کے معاملے پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری آمنے سامنے آگئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی سے قبل کسی وزیرکا کا کام نہیں ہے،ایسا کرنا شعائر اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ اسوقت ملک میں چاند دیکھنے کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ،اس دوران فواد چوہدری کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے، جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -