کن شہروں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

کن شہروں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ...
کن شہروں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول  ہوئیں جن کی روشنی میں جمعرات 13 مئی 2021 کو پاکستان میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان  کی زیر صدارت شوال المکرم 1442 ھجری کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ شوال المکرم کے چاند کے بارے میں پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں۔ چمن، قلعہ سیف اللہ، پشاور ، پسنی اور مختلف مقامات کے لوگوں نے چاند دیکھا۔ سندھ میں میرپور سے بھی شہادت موصول ہوئی۔ بعض جگہوں پر جمِ غفیر نے چاند کو دیکھا جس کے بعد اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ 13 مئی بروز جمعرات کو یکم شوال المکرم ہوگی، کل انشاء اللہ عیدالفطر کا دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اللہ کے فضل و کرم سے پوری قوم کو اکٹھا کیا ہے، آئندہ بھی مل کر آگے چلنے کی کوشش کریں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں ثابت قدم رکھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -Ramadan -Ramadan News -