رویت ہلال کمیٹی نے چاند کا اعلان کرنے کے ساتھ فلسطین کیلئے بھی بڑا پیغام جاری کردیا

رویت ہلال کمیٹی نے چاند کا اعلان کرنے کے ساتھ فلسطین کیلئے بھی بڑا پیغام جاری ...
رویت ہلال کمیٹی نے چاند کا اعلان کرنے کے ساتھ فلسطین کیلئے بھی بڑا پیغام جاری کردیا
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برداری سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل نے بیت المقدس قبلہ اول پر جو جارحیت کی ہے اور عبادت کرنے والے مسلمانوں پر گولیاں چلائی ہیں، ہم آج اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں  کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ  اس کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان نے اس ضمن میں جو بات کی ہے انہوں نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔

مزید :

قومی -