چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عید پر کورونا کے حوالے سے اہم پیغام جاری کردیا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عید پر کورونا کے حوالے سے اہم پیغام جاری کردیا
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عید پر کورونا کے حوالے سے اہم پیغام جاری کردیا
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدالفطر کے اجتماعات میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے حوالے سے این سی او سی نے جو ایس او پیز دیے ہیں اس کو فالو کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عید کے موقع پر معانقہ کی بجائے سلام کریں اور سلام ہاتھ سینے پر رکھ کر کریں، اسی طرح ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو بھی برقرار رکھیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ وہ پاکستان کی عسکری قیادت اور مسلح افواج کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -