مسجد نبویؐ واقعہ پر ایف  آئی آر کے  اندراج کیخلاف قاسم سوری کی درخواست فواد چودھری کی درخواست کیساتھ یکجا کر دی گئی

مسجد نبویؐ واقعہ پر ایف  آئی آر کے  اندراج کیخلاف قاسم سوری کی درخواست ...
مسجد نبویؐ واقعہ پر ایف  آئی آر کے  اندراج کیخلاف قاسم سوری کی درخواست فواد چودھری کی درخواست کیساتھ یکجا کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجدنبویؐ واقعے پر مختلف علاقوں میں  ایف آئی آر  کے اندراج کے خلاف   قاسم سوری کی درخواست پروفاق سمیت فریقین کونوٹس جاری کر دیے گئے ۔

 مسجد  نبویؐ واقعے پر قاسم سوری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی ،  وکیل قاسم سوری نے عدالت کو بتایا کہ  ملک بھر میں اس طرح کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔مقدمات کےاندراج کےبعدمختلف طریقوں سےہراساں کیاجارہاہے، عدالت اس سےقبل بھی اسی نوعیت کےکیس میں اسٹےآرڈردےچکی ہے، فوادچودھری کیس بھی آج ہی سماعت کیلئےمقررہے۔

 دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا قاسم سوری ڈی نوٹیفائی ہو گئے ہیں ؟۔ وکیل قاسم سوری نے بتایا کہ  انہوں نے استعفی دیا ہے مگر وہ ڈی نوٹیفائی نہیں ہوئے ۔

عدالت نے قاسم سوری کی درخواست کو فواد چودھری کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  اس کیس کو بھی اس کے ساتھ ہی دیکھ لیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -