12مئی ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

12مئی ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
12مئی ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )2008میں آج کے دن چین کے جنوب مغربی صوبے ”سیچوان “کے صوبائی دارالحکومت ”چینگڈو “کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ،زلزلہ سے چونگ کنگ کے علاقے میں پرائمری سکول کی عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں بچے ملبے میں دب گئے۔ یہ زلزلہ چین میں کئی برسوں سے آنے والا سب سے بڑا زلزلہ تھا جس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے 60ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 50 لاکھ چینی بے گھر ہوئے ۔

آج ہی کے دن 2003 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض  میں رہائشی کمپاؤنڈز میں 2 بڑے بم دھماکے ہوئے،بم دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان بم دھماکوں کو سعودی عرب میں مغرب پرستوں اور مغربیت کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر اسلامی شدت پسندوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 1991 میں عراق کے ساتھ خلیجی جنگ کے دوران سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے ان کا جنم ہوا تھا۔

12مئی 2006کو لاگوس، نائیجیریا کے قریب تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ، دھماکا اٹلس کریک جزیرے پر ہوا اور دھماکے کی جگہ کے اردگرد موجود تقریباً ہر چیز کو جلا کر خاکستر کر دیا دھماکے کی وجہ سے کئی لاشیں شناخت سے باہر تھیں ۔

آج ہی کے دن 1987کو ہیلونگ جیانگ صوبے کی موہی کاونٹی میں جنگل کی آگ تیزی سے پھیل گئی تھی اور آگ 2ہزار مربع میل پر پھیل گئی ، آگ سے 193افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50ہزار افراد اپنے گھروں سے محروم ہو گئے تھے ۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -