ڈینگی کیخلاف حمزہ شہباز متحرک ، ڈینگی ٹیسٹ 2011 کے ریٹ پر ہی کرنے کا حکم

ڈینگی کیخلاف حمزہ شہباز متحرک ، ڈینگی ٹیسٹ 2011 کے ریٹ پر ہی کرنے کا حکم
ڈینگی کیخلاف حمزہ شہباز متحرک ، ڈینگی ٹیسٹ 2011 کے ریٹ پر ہی کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈینگی کے خلاف حمزہ شہباز متحرک ہو گئے ، ڈینگی ٹیسٹ 2011 کے ریٹ پر ہی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی مہم موثر انداز میں چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ صوبے میں   ڈینگی ٹیسٹ 2011 والے ریٹ پر کرنے کا حکم جاری کر دیا اور کہا کہ پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہوگا ،محکمہ صحت مقرر کردہ ریٹ پر ٹیسٹ کرانے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  2011 کے پیٹرن پر یونین کونسل، تحصیل،  ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، تمام متعلقہ محکمے اور ادارے الرٹ ہو جائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے   ان کمیٹیوں کے فوری اجلاس بلانے اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت  بھی کی ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی،  انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، 
مون سون سیزن سے قبل تمام محکموں کو رزلٹ دینا ہو ں گے ، سرویلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے، معیاری سپرے اور ضروری ادویات کا بروقت انتظام کیا جائے، انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے، متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس میں  ارکان  پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،  خواجہ عمران نذیر،  پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،  سیکرٹری صحت،  ڈاکٹر وسیم اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔