پاکستان میں امسال درجہ حرارت معمول کی نسبت زیادہ ہوگا ، محکمہ موسمیات نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی
لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ موسمیات نے امسال گلو بل وا رمنگ کے باعث پا کستا ن میں درجہ حرا رت معمو ل کی نسبت زیا دہ رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔
روزنا مہ ” پا کستا ن “ سے گفتگو کر تے ہو ئے ترجما ن محکمہ مو سمیا ت کا کہنا تھا کہ گر می کی شد ت میں ابھی مزید اضافہ ہو گا ہم نے اس حوالے سے عوام کو خبردا ر کر دیا تھا ، یہ مسئلہ صرف پا کستا ن کے سا تھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے ہے ، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال گرمی کا دورا نیہ بھی زیا دہ ہو گا ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کسانوں کو بھی تاکید کی تھی کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں جبکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھانے میں بد احتیاطی اور دھوپ کا براہ راست سامنا کرنے سے انسانی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ خوراک استعمال کریں۔گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ کی وجہ کھانے میں بد احتیاطی ہے.