بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میرے لوگ آزاد ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی میاں حسن شاہ 

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میرے لوگ آزاد ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی ...
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میرے لوگ آزاد ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی میاں حسن شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )  سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری میاں محمد حسن شاہ نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میرے لوگ آزاد ہیں ، میں کسی کو نہیں روک سکتا ، کوئی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی۔

 سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری میاں محمد حسن شاہ  عمرہ  کی سعادت حاصل کرنے کےبعد کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچے جہاں مداحوں نے  ان کا استقبال کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد حسن علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میرے لوگ آزاد ہیں میں کسی کو نہیں روک سکتا، لوگ اب سمجھ دار ہوگئے ہیں  انہیں  سمجھانے کی ضرورت نہیں ،لوگوں سے ناانصافیاں بہت ہوئیں ، اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ہوں ، لوگ کہتے ہیں کے چیل بند کے سید کےساتھ لوگ نہیں ہیں آج دیکھ لیں کہ لوگ کس کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ یہ محبت قائم و دائم رہے گی ، میرا ایک بندہ لاکھوں کے برابر ہے

 اس موقع پر حافظ انور، خالد آرائیں  ، محمد اسلام جکھرو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔