بلوچستان سے تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر کو حراست میں لے لیاگیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان سے تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیرمبین خلیجی کو حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماﺅں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے،پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرمبین خلیجی کوئٹہ سے گرفتارہو گئے، مبین خلیجی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیاگیااور ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیاگیا۔