سیاسی اختلاف کو سیاست کی حد تک محدود رکھیے۔۔۔

تحریر : ثناء اللہ
ہائے!میرا ملک جل رہا ہے.....
موجودہ ملکی حالات کو دیکھ کر ہر دردمند پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے ۔
آپ جس بھی سیاسی رجحان کے حامل ہیں ،بہر حال بطور مسلمان اور بحیثیت پاکستانی شہری موجودہ حالات میں آپ کے اوپر یہ فرائض عائد ہوتے ہیں ۔
1.ملکی سلامتی کے لیے دعا کیجیے،پر خلوص ،تنہائی کی دعائیں ان حالات میں اشد ضروری ہیں ۔
2.تحمل وبرداشت،رواداری اور اصلاح میں حکمت کے ساتھ جو حصہ ڈال سکتے ہیں، ،کںٹری بیوٹ کرتے رہیں۔
3.نفرت پھیلانے سے اجتناب کیجیے۔
4.ریاستی املاک کا نقصان ،تشدد ،جلاؤ گھیراؤ ، فتح نہیں شکست ہے ،بہادری نہیں ،شرارت ہے۔انقلاب نہیں ،فساد فی الارض ہے
5۔سیاسی اختلاف کو سیاست کی حد تک محدود رکھیے ۔
بلکہ سر دست تو اس سے بالاتر ہوکر ، صرف اپنے ایمان ، اپنے ماتحت افراد ،اپنے وطن اور اپنے ملک کی سلامتی تک ساری کاوشیں محدود کردیجیے۔
یاد رکھیں،موت بھی آنی ہے اور،ہم اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے. آمین
نوٹ : ادارے کا مضمون نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں