پشاور پولیس نے شہر میں شرپسندی پھیلانے والوں کی تصاویر جاری کردیں
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر میں فائرنگ اور پتھراؤ کرنے والے افراد کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔کیپیٹل سٹی پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلحہ اٹھائے کچھ شر پسندوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں چند افراد کو اسلحہ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ان تصاویر کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی پھیلانے والے ان اسلحہ بردار افراد کی نشاندہی کر نے میں پولیس کی مدد کریں۔
پرامن احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی پھیلانے والے ان اسلحہ بردار افراد کی نشاندہی کر نے میں پولیس کی مدد کریں pic.twitter.com/kUIUb40TGY
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) May 11, 2023
پرامن احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی پھیلانے والے ان اسلحہ بردار افراد کی نشاندہی کرنے میں پولیس کی مدد کریں...@KP_Police1 @haroonpsp pic.twitter.com/YSTVHYLAac
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) May 11, 2023
پرامن #احتجاج کی آڑ میں #دہشتگردی پھیلانے والے ان اسلحہ بردار افراد کی نشاندہی کرنے میں #پولیس کی مدد کریں... pic.twitter.com/yjtxEkURm1
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) May 11, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنان کی جانب سے پشاور میں دو روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث 659 افراد کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق مشتعل مظاہروں کے دوران 13 سرکاری عمارتوں سمیت 15 املاک کو جلایا گیا جب کہ 12 سرکاری گاڑیوں سمیت 17 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔