باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ،ہلاکتیں

باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ،ہلاکتیں
باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ،ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (آئی این پی)سیت پور روڈ پکی پلی پر باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہوئے ہیں ، ریسکیو اور مقامی لوگوں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ،ریسکیو کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب دودھ لے جانے والے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں ٹینکر اوکاڑہ سے لاہور دودھ لے کر جا رہا تھا کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گیا ، ٹینکر الٹنے کے باعث ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو نے ڈرائیورکی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔