محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی, جھکڑ چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی, جھکڑ چلنے کا ...
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی, جھکڑ چلنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی، تاہم بالائی سندھ میں سورج آگ برسائے گا ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برسات متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی سندھ میں موسم شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید :

ماحولیات -